شارجہ میں بھی رہائش مہنگی ہوگئی‘ کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ

اس کے باوجود شارجہ میں اب بھی دبئی میں ملتے جلتے اپارٹمنٹس اور ولاز کے مقابلے میں ایک قابل قدر فرق برقرار ہے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 8 مارچ 2023 12:51

شارجہ میں بھی رہائش مہنگی ہوگئی‘ کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مارچ2023ء) متحدہ عرب امارات میں نسبتاً سستی رہائش کے لیے پاکستانیوں کے پسندیدہ شہر شارجہ میں بھی گھروں کے کرایوں میں اضافے کی رفتار بڑھ چکی ہے اور مقبول مقامات پر واقع رہائش کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق شارجہ کے رہائشی کرایوں میں بھی سال بہ سال اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، یہ سلسلہ 2023ء کے پہلے دو مہینوں میں بھی جاری رہا کیوں کہ بہت سے کرایہ دار زیادہ لیز پر نئے یونٹوں میں شفٹ ہو گئے تھے تاہم اس کے بعد بھی شارجہ کے کرائے اب بھی دبئی میں ملتے جلتے اپارٹمنٹس اور ولاز کے مقابلے میں ایک قابل قدر فرق کو برقرار رکھتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 1 اور 2 بیڈروم والے اپارٹمنٹس میں سب سے زیادہ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے، المجاز میں 2 بیڈ روم والے اپارٹمنٹ کا سالانہ اوسطاً کرایہ 35 ہزار درہم ہے، جو پہلے کی نسبت سالانہ طور پر 9.4 فیصد زیادہ ہے، الشیئر میں ایک بیڈ کا تقریباً 20 ہزار درہم سالانہ ہے، جو 20 فیصد زیادہ ہے، القسیمیہ میں ایک بیڈ روم والے اپارٹمنٹ کی قیمت 22 ہزار درہم سالانہ ہوچکی ہے جو 22.2 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

شارجہ میں جائیداد کی خرید و فروخت کا تجربہ رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال کرایوں میں دوہرے ہندسے میں اضافہ ہو سکتا ہے، حالاں کہ گزشتہ برسوں میں شارجہ کا کرایہ لینے کا منظر سست تھا لیکن اب اس میں کچھ تیزی دیکھی جا رہی ہے، زیادہ کرائے والی نئی عمارتوں نے شرح بڑھا دی ہے اور یہاں تک کہ کچھ پرانی عمارتیں بھی زیادہ لیز پر جا رہی ہیں، سب سے تیزی سے ابھرتے ہوئے علاقوں میں سے ایک یونیورسٹی سٹی الموائلہ ہے، جہاں وسیع الجدہ پروجیکٹ قائم ہے، الجدہ کے ابتدائی مراحل میں گھروں کی حوالگی میں تیزی آئی ہے اور اس سال اس میں مزید اضافہ ہوگا، اسی طرح شارجہ فری ہولڈ پراپرٹیز کے لیے ایک سیکنڈری مارکیٹ بھی تیار ہو رہی ہے، اس علاقے میں دو بیڈ رومز کا اوسطاً کرایہ 35 ہزار درہم دیکھا جا رہا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں