ابوظہبی: چلتی گاڑی سے کچرا سڑک پر پھینکنے والے ڈرائیور اپنی عادت بدل لیں
اس نوعیت کے جُرم پر ایک ہزار درہم کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا
محمد عرفان پیر 17 ستمبر 2018 14:41
(جاری ہے)
جنوری 2018ء سے مارچ 2018ء کے درمیان ابو ظہبی پولیس نے 85 کار سواروں کو سڑک پر گند پھیلانے کے جُرم میں جرمانوں سے نوازا۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ ‘بریگیڈیر احمد الصیحی نے بتایا کہ ابو ظہبی پولیس ریاست کا صفائی سے بھرپور امیج اُبھارنے کے لیے اپنے حصّے کا کردار ادا کر رہی ہے‘ اس مقصد کے لیے ایسے ڈرائیورز پر بھرپور نظر رکھی جا رہی ہے جو گلیوں اور سڑکوں میں ڈرائیونگ کے دوران کار سے کوڑا اور دوسرا گند باہر پھینکتے ہیں۔
اس نوعیت کے جُرم پر ابوظہبی کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ ماضی میں اس جُرم پر پانچ سو درہم کا جرمانہ عائد کیا جاتا تھا اور چار بلیک پوائنٹس کی سزا دی جاتی تھی‘ تاہم اب جرمانے کو دُگنا کر کے لوگوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ اس جُرم کو معمولی مت سمجھیں۔ دُبئی میونسپلٹی کے ذیلی ادارے ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 154 نئے انسپکٹرز بھرتی کیے گئے ہیں جو سڑکوں پر گند پھینکنے والے ڈرائیورز کو پانچ سو درہم کا جرمانہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ 2016ء میں دُبئی میں 2,939 افراد کو سڑک پر گند ڈالنے کے جُرم میں جرمانے کے ٹکٹ تھمائے گئے۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات پر تھُوکنے کی صورت میں بھی 500درہم کا جرمانہ بھرنا پڑتا ہے۔ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے ..
87 ممالک کے شہریوں کیلئے یو اے ای میں ویزا آن ارائیول کی سہولت
امارات نے رمضان المبارک میں ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے
کارکن کو ملازمت نہ دینے پر کمپنی کو ایک لاکھ 20 ہزار درہم جرمانہ
اماراتی ویزوں کے اجراء یا تجدید کا عمل مزید آسان ہوگیا
ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کردیا گیا
پاکستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط
دنیا بھر میں ورک ویزہ کی مانگ میں یو اے ای سرفہرست
ابوظہبی پولیس نے سپیڈ لمٹ کے اصول کی وضاحت جاری کردی
اتحاد ریل نے اپنی پہلی مسافر ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا
ابوظہبی لگاتار آٹھویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار
یو اے ای کا 7 ریاستوں کو ملانے والی نئی ہائی وے کی تعمیر پر غور
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری