Open Menu

Hazrat Adam AS Ka Pehla Khana Aur Pehla Libas - Article No. 1088

Hazrat Adam AS Ka Pehla Khana Aur Pehla Libas

حضرت آدم علیہ السلام کا پہلا کھانا اور پہلا لباس - تحریر نمبر 1088

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے زمین پر آمد کے بعد جو پہلا کھانا تناؤل فرمایا وہ گندم کے سات دانے تھے جو حضرت جبرائیل علیہ السلام لے کر آئے تھے ۔

پیر 6 فروری 2017

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے زمین پر آمد کے بعد جو پہلا کھانا تناؤل فرمایا وہ گندم کے سات دانے تھے جو حضرت جبرائیل علیہ السلام لے کر آئے تھے ۔ حضرت آدم علیہ السلام نے حضرت جبرائیل علیہ السلام سے دریافت کیا کہ یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ اسی درخت سے لائے گئے ہیں جس سے آپ (علیہ السلام ) کو منع کیا گیا تھا۔
حضرت آدم علیہ السلام نے دریافت کیا کہ میں اس کا کیا کروں ؟ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ اسے زمین پر بکھیردو ۔ حضرت آدم علیہ السلام نے انہیں زمین پر بکھیر دیا۔ اس ساتوں دانوں کا وزن دنیا کے لاکھوں دانوں جتنا تھا۔ وہ اُگ گئے۔ حضرت آدم علیہ السلام نے انہیں کاٹا ‘ انہیں صاف کیا ‘ انہیں پیسا اور پھر گوند کر آٹا بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

پھر اس آٹے کی روٹی پکائی گئی ۔ ان تمام مراحل کے بعد حضرت آدم علیہ السلام تھک گئے تھے ۔
ایسا نہ ہوجائے کہ وہ تم دونوں کو جنت سے نکلوادے ‘ پھر تو مشقت میں پڑے ۔
حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہ السلام نے زمین پر آمد کے بعد بھیڑکی اون کا لباس سے پہلے استعمال کیا۔ حضرت آدم علیہ السلام نے اسے مونڈج کر کات لیا پھر اس سے اپنے لئے جبہ بنایا اور حضرت حوا علیہ السلام کے لئے اوڑھنی اور قمیص بنائی ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu