احمد پور سیال ،پولیس کی کارروائیاں، ایک اشتہاری ،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا

ہفتہ 12 مارچ 2022 14:55

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2022ء) ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایت اور ڈی ایس پی احمد پور سیال چوہدری محمد اشرف گجر کی نگرانی میں پولیس تھانہ احمد پور سیال کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ایک اشتہاری اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال سید طارق محمود شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اشتہاری عنصر اقبال ولد خادم حسین قوم موہانہ کو انچارج چوکی سمندوآنہ اعجاز حسین نے گرفتار کیا جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم حیدر کو رنجیت کوٹ سے اے ایس آئی محمد اعجاز نے گرفتار کرکے ایک پسٹل30بور اور 5گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال سید طارق محمود شاہ نے بتایا کہ تھانہ احمد پور سیال کو کرائم فری بنانا پولیس کا مشن ہے اور اس مقصد کے لیے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مویشی چوروں کاسراغ لگانے کے لیے بھی پولیس متحرک ہے۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں