احمد پور سیال‘ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین ہولناک تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

پیر 23 مئی 2022 15:50

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین ہولناک تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق المدینہ کالونی احمد پور سیال کے رہائشی 19سالہ محمد یوسف مغل موٹر سائیکل سوار نوجوان کی اچانک محلہ عباس پور کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں