اٹک ،مشکل وقت میں وطن عزیز کے دفاع کے لیے تن من دھن قربان کر دیں گے،علماء کرام

جمعہ 17 اگست 2018 23:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے مشکل وقت میں وطن عزیز کے دفاع کے لیے تن من دھن قربان کر دیں گے آج پوری دنیا میں اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لیے پیغمبر اسلام کی توہین پر اُتر آئیں ہیں مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے رکوانے کے لیے او آئی سی کا اجلاس بلا کر مسلم ممالک نبیؐ کی ناموس کے لیے ایک آواز بن جائیں ان خیالات کا اظہار قاری طارق محمود ، قاری محمد اسماعیل، قاری بن یامین اور دیگر علمائے کرام نے مدرسہ جامعہ عبداللہ ابن زبیر پیپلز کالونی اٹک شہر میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میں قرب و جوار کے دینی مدارس کے طلباء اور علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی علمائے کرام نے کہا کہ جس طرح اسلام پر اپنی جان دینا ہم سعادت سمجھتے ہیں اسی طرح کلمے کے نام پر حاصل ہونے والے اس ملک کی خاطر بھی اپنا سب کچھ قربان کرنا ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے دنیا کے امن کو تباہی کی طرف لے جانے کی سازش ہے اس لیے مسلم حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہالینڈ حکومت پر یہ واضح کرنا چاہیے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر وہ اپنے نبی کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا لہذا ہالینڈ کی حکومت ایسے مقابلے کرانے سے باز رہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں