اٹک، صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور کا اراضی ریکارڈ سنٹر فتح جنگ کا دورہ ،عوام سے مسائل سنے

پیر 24 ستمبر 2018 22:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے اراضی ریکارڈ سنٹر فتح جنگ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود عوام سے مسائل سنے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈپنجاب اسلم رائو ، اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ فیضان احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر فتح جنگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اراضی ریکارڈ سنٹر فتح جنگ میں موجود عوام نے صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور کے سامنے اراضی ریکارڈ سنٹر کے پیشہ وارانہ امور کے بارے میں شکایات کے انبار لگادئیے صوبائی وزیر نے عوامی شکایات کو تحمل سے سنا اور عوام کو یقین دھانی کروائی کہ ان کی شکایات کو ترجیع بنیادوں پر دور کیا جائے گا انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹرفتح جنگ اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈ پنجاب کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے پیش نظر اراضی ریکارڈ سنٹر فتح جنگ میں سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے اور اس سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جاسکیں صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے اس موقع پر میڈیا اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے اور اس جہاد میں عوام بھی ہمارے ساتھ ہیں صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک میں حقیقی تبدیلی کی ضامن ہے ،جو اس ملک میں آرہی ہے اور یہ تبدیلی پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں