فتح جنگ میں سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے کیمپ قائم

پیر 29 اگست 2022 15:50

فتح جنگ میں سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں  کے کیمپ قائم
فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2022ء) فتح جنگ میں سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں نے کیمپ قائم کر دئیے ہیں جن میں متاثرین سیلاب کیلئے نقد ی ،راشن بستر کمبل اور دیگر اشیاء اکٹھی کی جارہی ہے پاکستان پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،تحریک منہاج القرآن ،تحریک لبیک پاکستان،تحریک انصاف ،ادارة المصطفیٰ نے امدادی کیمپ قائم کئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں شہری خشک راشن ،دودھ ،پانی کی بوتلیں ،چاول چینی آٹا اور نقدی جمع کروا رہے ہیں ۔۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں