حضرو پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

پیر 8 اپریل 2024 22:06

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) حضرو پولیس نے 3۔ منشیات فروش گرفتار کر کے تقریبا چار کلو چرس ائس برامد کر لی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کی زیر نگرانی حضرو پولیس کی منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں تھانہ حضرو پولیس کے ایس ایچ او سجاد حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش عدنان کے قبضہ سے 1680 گرام چرس، 550 گرام ہیرؤن اور 120 گرام آئس برآمد کر لی ایک اور کاروائی میں پولیس نے فیاض سے 15سوگرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو سرکاری مہمان بنایاکی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم اسد علی کے قبضہ سے 1300 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔اس موقع ڈی پی اواٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو کسی رعائیت کے مستحق نہیں اٹک پولیس ایسے ناسوروں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھ کر سرزمین اٹک کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لے گی۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں