بدین ضلع میں پولیو ماحولیاتی نمونہ مثبت آنے کے بعد ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا دورہ بدین

اتوار 7 اپریل 2024 20:00

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) بدین ضلع میں پولیو ماحولیاتی نمونہ مثبت آنے کے بعد ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے بدین کادورہ کیا۔بدین ڈی سی بدین عبدالفتاح ہیلو کے زیر صدارت اجلاس اضافی موپ اپ رائونڈ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر بدین عبدالفتاح ہلیو کی زیر صدارت پولیو ویکسینیشن کے اضافی موپ اپ رانڈ کے لیے دربار ہال میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین نے کہا کہ پولیو ماحولیاتی نمونہ مثبت آنے کے بعد پورا ضلع خطرے کی زد میں ہے خصوصا ضلعی ہیڈ کوارٹر کی تین یونین کونسلیں زیادہ خطرے میں ہیں اس سلسلے میں بدین یونین کونسل نمبر 1، 2 اور 3 میں 8 اور 9 اپریل کو انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

مہم کے دوران پرائمری اسکول اور زیرو ڈوز والے بچے اور مہمان بچے خصوصی نگرانی میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ موپ اپ رانڈ کی نگرانی وہ خود کریں گے، کسی ٹیم کے غیر ذمہ دارانہ رویے یا سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسی ٹیم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین میمن، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر منظور میمن، ڈی ایف او ڈاکٹر آفتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر بدین عباس علی دایو، ڈاکٹر رجنیش، ڈاکٹر ثنا اللہ ڈاکٹر کمال میمن کے علاوہ ڈبلیو ایچ او سندھ کے سربراہ ڈاکٹر آصف زرداری، یونیسف سندھ ڈاکٹر عظیم خواجہ، سرویلنس آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر طفیل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پولیو ماحولیاتی نمونہ مثبت آنے کے بعد ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے ڈی ایف او ڈاکٹر آفتاب احمد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر بدین عبدالفتاح ہلیو اور محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ 3 انسداد پولیو مہم ان کی زیر نگرانی چلائی گئی ہیں اور وہ ان انسداد پولیو مہم میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں پولیو کے ماحولیاتی نمونوں کی مثبت آمد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، جامشورو سے پولیو ماحولیات کے مثبت نمونوں کی آمد کا ضلع بدین پر اثر ہوا ہے وہ اور ان کی ٹیم پولیو کا نمونہ مثبت آنے پر ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے ساتھ مل کر اس کی وجہ معلوم کریں گے ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین میمن، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر منظور میمن، ڈاکٹر رجنیش، ڈاکٹر ثنا اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر بدین عباس علی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں