ضلعی صدر (ن) لیگ ملاکنڈ سجاد خان کا مریم نواز کے حق میں فیصلے کا خیر مقد م

بدھ 18 ستمبر 2019 21:38

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ کے ضلعی صدرسجاد خان نے مریم نواز شریف کے حق میں فیصلے کا خیر مقد م کیا ہے اور اسے حق و سچ کی فتح قرار دیا ہے انھوں نے کہاکہ عمران نیازی اور اس کے حواری اپنے اقتدار کو سیاسی مخالفین سے انتقام کیلئے استعمال کر رہے ہیںانھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ نا اہل قیادت کی وجہ سے ایک طرف ملک وقوم سخت بحرانوں کو شکار ہے جبکہ دوسری طرف مہنگائی و بے روزگاری کی ماری قوم کی بہتری وخوشحال کیلئے اقدامات کی بجائے حکومت سیاسی مخالفین کو دبانے پر لگ ہوئی ہے انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے سخت حالات میں آزادانہ وغیر جانبدارانہ فیصلہ دے کر حق و انصاف کا بول بالا کیا ہے انھوں نے کہا کہ کمیشن اپوزیشن کے علاوہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی والوںکے زیر سماعت مقدمات میں بھی پیش رفت کرے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں