پی ڈبلیو ڈی لیبریونین محکمہ موصلات خیبر پختونخوانے صوبائی بجٹ کو ملازم دشمن قرار دے کر مسترد کردیا

جمعہ 24 جون 2022 23:16

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) پی ڈبلیو ڈی لیبریونین محکمہ موصلات خیبر پختونخوانے وفاقی بجٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ خیبر پختو نخوا حکومت کے لیپ ٹاپ بجٹ کو ملازم دشمن قرار دے کر مسترد کردیا ہے اور ظالمانہ بجٹ کے خلاف 28جون کو اضلاع جبکہ 30جون کو پشاور میںبھرپور احتجاج کرنے کافیصلہ کیا ہے یونین کے صوبائی صدرگل زمین سینئر نائب صدر حاجی سید غفار شاہ نائب صدور حبیب نواز اور گل نجب جنرل سیکر ٹری محمد زمان ڈپٹی جنرل سیکر ٹری شاہنواز نے مشتر کہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے ملازمین کی پنشن میڈیکل الاوئنس اور دیگر مراعات کے خاتمے کی پر زور مذمت کی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں ملازمین اور ان کے خاندانوں میں سخت بے چینی اور مایوسی پھیل گئی ہے انھوں نے کہا کہ ملازمین نے اپنے مسائل کے حل اور حقو ق کے حصول کیلئے 28جون کو صوبہ بھر کے ضلعی پریس کلبوں کے سامنے ہڑتال اور مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ30جون بروز جمعرات صوبائی اسمبلی پشاور کے سامنے دھر نا دیا جائے گا جوکہ غیر معینہ مدت تک جاری گا انھوں نے تمام ایڈ ہاک الائونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے اقدام پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور تمام اتحاد جماعتوں کے قائدین کوخراج تحسین پیش کرکے ان کا شکر یہ ادا کیا ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں