ٌضلع ملاکنڈ کے سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کا پاک آرمی سے بھر پور یکجہتی کا اظہار

ملک وقوم کی حفاظت واستحکام کیلئے ان کے شانہ بشانہ کسی بھی قربانی دریغ نہ کرنے کا عزم

اتوار 21 مئی 2023 18:55

S بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2023ء) ضلع ملاکنڈ کے سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے پاک آرمی کی مکمل حمایت ان سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ملک وقوم کی حفاظت واستحکام کیلئے ان کے شانہ بشانہ کسی بھی قربانی دریغ نہ کرنے کا عزم کیا ہے تنظیموں نے کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر تنخواہ و پنشن میں سو فیصد اضافے ملازمین کی پنشن کے سابق طریقہ کارکی فوری بحالی ایڈہاک ریلیف کو مستقل ضم کرنے کلریکل سٹاف کی اپگریڈیشن اور انھیں پچاس فیصد سن کوٹہ دینے کا مطالبہ کیا نمائندہ تنظیموں نے ایکسین مواصلات ملاکنڈ اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے مابین جاری تنازعے کا فوری حل افہام وتفہیم سے کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیاتاکہ تلخی میں اضا فہ نہ ہو اس سلسلے میں نمائندہ تنظیم کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ایپکا وائس چیئر مین آگیگاپیر سلیم خان سی اینڈ ڈبلیو کالونی بٹ خیلہ میں ہوا جس میں پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صدر مزدور رہنما گل زمین ایپکا صوبائی سینئر نائب صدر محمد سہیل ضلعی چیئر مین رحم بخت جنرل سیکر ٹری رخسار محمدایپکا ایجوکیشن صدرصا حب روان ثیئر میں حضرت بلال اور پریس سیکر ٹری اظہار علی وغیرہ نے شرکت کی اجلاس کا اختتام ملک وقوم کی ترقی خوشحالی امن واستحکام کیلئے اجتماعی دعا سے ہوا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں