محمد اطہر ایکسین بھلوال نے چارج سنبھالتے ہی بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

متعدد کوبجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،مقدمہ کے اندراج کی درخواست متعلقہ تھانہ میں دے دی گئی

اتوار 10 ستمبر 2023 21:10

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2023ء) محمد اطہر ایکسین بھلوال نے چارج سنبھالتے ہی بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔محمد اطہر ایکسئین بھلوال کی زیر نگرانی فیسکو بھلوال ڈویژن کی ٹاسک فورس نے رات گئے دیووال اور دیگر علاقہ جات کی چیکنگ کی جس کے دوران سیف اللہ دیووال، محمد نواز گوندل دیووال اوربشیر احمد میانہ گوندل کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان اور ان کے نامعلوم سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست متعلقہ تھانہ میں دے دی گئی ہے۔ محمد اطہر ایکسئین بھلوال نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ بجلی چوری کے خلاف سخت ایکشن کیلئے کوشاں ہے ،ان کی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فیسکو بھلوال کا عملہ دن رات کا م کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے خود ہی اپنی غیر قانونی بجلی چوری کا سلسلہ ختم کردیں بصورت دیگر انہیں جرمانہ اور قید کی سزا کا سامناکرناپڑیگا۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں