بھلوال میں خاوند نے فائرنگ کرکے ناراض بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار

ہفتہ 3 جون 2023 15:40

بھلوال میں خاوند نے فائرنگ کرکے ناراض بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار
بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) بھلوال میں خاوند نے فائرنگ کرکے ناراض بیوی کو قتل کر دیا اور ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق بھلوال کے علاقے دیووال کی رہائشی مقدس بی بی گزشتہ 8 ماہ سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی اور اس نے فیملی کورٹ میں خاوند سے علیحدگی کیلئے دعویٰ دائر کر رکھا تھا آج مقدس بی بی گھر کا سامان خریدنے باہر نکلی تو خاوند نصر اقبال نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں