بھلوال ،ویگن میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق افراد کی تدفین کر دی گئی

اتوار 9 جولائی 2023 22:05

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2023ء) بھلوال ویگن میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق افراد کی تدفین کر دی گئی۔ گزشتہ روز گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جن میں عبدالرحمن اس کی بیوی سمیرا اور بیٹے سمیع اللہ جاںبحق ہو گئے تھے ۔جنازہ میں سیاسی رہنما چوہدری ماجد احمدبسراچوہدری شعیب احمد بسراورچوہدری یاسر ظفر سندھونے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جنازہ میں اہل علاقہ سے بھی کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی جب ایک گھر سے تین میتیں اٹھائی گئیں تو ہر آنکھ اشکبار تھی مگر یہاں پر یہ بات قابل افسوس ہے کہ اتنے بڑے سانحے کے بعدچند سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کسی بھی سرکاری سیاسی و سماجی شخص نے جنازہ میں شرکت نہیں کی ۔اہل علاقہ کے لوگوں کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیے تھا کہ وہ اپنا کوئی نمائندہ یہاں بھیجتے تاکہ مرنے والوں کے لواحقین کی داد رسی ہو سکتی۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئی اپنا نمائندہ بھیجیں اوران کی مالی معاونت بھی کریں۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں