آزاد کشمیر کے علاقے بھبھر میں بھارتی فورسز کی پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال شیلنگ، متعدد افراد زخمی

پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارتی بندوقیں خاموش کروا دیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 3 جولائی 2019 23:52

آزاد کشمیر کے علاقے بھبھر میں بھارتی فورسز کی پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال شیلنگ، متعدد افراد زخمی
بھمبھر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی2019ء) آزاد کشمیر کے علاقے بھبھر میں بھارتی فورسز نے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال شیلنگ کی ہے جس میں متعدد پاکستانی زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئی ہیں۔ زخمیوں کو بھمبھر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ آج ایک ہی دن میں بھارت کی جانب سے دکھائی جانے والی دوسری جارحیت ہے۔

آج صبح لائن آف کنٹرول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر چھمپ سیکٹر میں دھماکا ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چھمپ سیکٹر کے قریب دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے ہیں جب کہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

یہ واقعہ لائن آف کنٹرول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا تھا۔ دوسری جانب بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارت کی دفاعی صلاحیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئیے۔پاکستان باز نہ آیا تو فیصلہ کُن کارروائی کرنے کو تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں ایک انٹرویو کے دوران چین اور پاکستان دونوں ممالک کو خبردار کیا کہ بھارت کے پاس نیوکلیائی صلاحیت بھی موجود ہے ۔

انہوں نے کشمیر کی صورت حال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن بحالی فوج کی پہلی ترجیح رہی اور رہے گی،مجاہدین کے خلاف جو حکمت اختیار کر لی گئی ہے وہ حالات کے عین مطابق ہے ۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ایسے کئی دعوے ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں لیکن پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں بھارت کی صلاحیت کا بھانڈا پھوٹ جاتا ہے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں