وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے عید کے پہلے روزنہایت مصروف وقت گزارا

منگل 25 اپریل 2023 18:19

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2023ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے عید کے پہلے روزنہایت مصروف وقت گزارا،وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے حلقہ،ضلع و ڈویژن کے علاوہ قرب و جوار سے درجنوں افراد نے ملاقات کی، وزارت عظمی کا اہم ترین منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

سابق ایم ایل اے راجہ مقصوداحمدخان،سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین،کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری شوکت علی،ڈی آئی جی ڈاکٹرخالدمحمودچوہان،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال،ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان،ڈپٹی کمشنرکوٹلی چوہدری حق نواز،سابق ممبرضلع کونسل چوہدری یوسف،چوہدری نجیب سینئرقانون دان،صدر بار جمیل کامران،تحصیلدار قیصرمحمود شمس،،سابق چیئرمین بلدیہ مرزا اجمل جرال،چوہدری محمد یوسف،حاجی ذوالفقار،ڈی ای اوز محمد فاروق،شفیق اصغر،بیربل ظفر،چیئرمین یوسی دھندڑمحمدریحان اسلم،چوہدری پرویز،،ممبرز ضلع کونسل چوہدری خالد،حمزہ ذوالقرنین،سعید خادم ایڈووکیٹ چوہدری خالدایڈووکیٹ،چئیرمین بلدیہ الطاف ابراہیم،وائس چیئرمین بلدیہ حسنین رفیق جسیال،اقبال انقلابی،سینئرصحافی جمیل شفیع ناصرشریف بٹ ممبربی او جی پریس فاونڈیشن،وحید مراد،مرزا عمر جرال کونسلر سلیمان یونس،، سیاسی سماجی،مذہبی شخصیات،بلدیاتی نمائندگان وکلا سرکاری افسران،صحافیوں،زعماء عمائدین علاقہ سمیت ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے ملاقات کی،نومنتخب وزیراعظم کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی،اس موقع پرنومنتخب وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے عوامی وفود کے مسائل سنے اور موقع پراحکامات صادرفرمائے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں