مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،جے یوآئی بلوچستان

ہفتہ 22 مئی 2021 22:25

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2021ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر ضلع چاغی کے ضلعی امیر مولانا نجیب اللہ نے کہا کہ اسرائیل جارحیت کے خلاف امت مسلمہ ایک زبان اور ایک مشت ہو کر کردار ادا کر ے اسرائیل انسانیت کے مٹانے کے درپے ہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی سے ان کی بڑے بھائی محمد اسماعیل خان کاکڑ شہید کی تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا قاری عبدالحق حافظ ولی اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ آج قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر پوری قوم نے اسرائیل کے خلاف نفرت کا اظہار کیا اقوام متحدہ اور عالمی برادری فوری طور پر فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ وقت اچکا ہے عالم اسلام کے حکمران امت مسلمہ کی بقا اور سالمیت کیلئے ایک علحدہ منظم پلیٹ فارم تشکیل دی تاکہ مستقبل میں عالم اسلام پر کوئی غنڈی گردی کا سوچ نہ سکے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ ہر دور میں پارلیمنٹ کے اندر اور عالم اسلام کی بقا اور تحفظ کے لئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران خواب غفلت سے بیدار ہو کر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے ٹوس اقدامات اٹھائے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل اور بھارت پاکستان اور اسلام کی ازلی دشمن ہیں ان کے کمر توڑ نے کے لئے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں