موٹروے پر تشویش ناک ٹریفک حادثہ، درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
ایم 2 موٹروے پر سالٹ رینج اور کلر کہار کے علاقہ میں دھند اور بارش کی وجہ سے ہونے والے غیر معمولی ٹریفک حادثے میں خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا
محمد علی ہفتہ 2 مارچ 2024 20:33
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز موٹروے پر سالٹ رینج ے مقام پر انتہائی تشویش ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے بعد موٹروے ایم 2 پر کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹروے ایم 2 پر سالٹ رینج کلر کہار کے مقام پر ہفتے کے روز شدید دھند اور بارش کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے فوری بعد مسافروں اور گاڑیوں کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور بارش اور دھند کے باعٹ کلر کہار کے نزدیک مسافر بس اور کار کے درمیان ٹکر ہوئی جس سے ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔
(جاری ہے)
حادثے کے وقت موٹروے پر کلرکہار کے مقام پر شدید دھند چھائی ہوئی تھی جبکہ بارش کی وجہ سے پھسلن بھی تھی۔
اسی باعث بس اور کار کی ٹکر کے بعد پیچھے سے آنیوالی گاڑیاں اور ڈرائیور رفتار پر قابو نہ رکھ سکے اور متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ موٹروے پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس تشویش ناک ٹریفک حادثے کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد ترجمان موٹروے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ بارش اور دھند کے موسم میں موٹروے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی رفتار کم رکھیں۔چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صاحبزادہ سلطان نیاز الحسن زیب سجادہ دربار حضرت سخی سلطان باہو کی MeKhana Restaurant چکوال آمد
چکوال، مقامی پیپر مل میں زہر یلی گیس سے 4مزدور جاں بحق
چکوال سے چک ملوک جاتے ہوئے کار اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے کچے مکان میں جا لگی دو افراد جاںبحق
کریمنل ماڈل کورٹ کا فیصلہ،بھاری منشیات کا ملزم بری
چکوال میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
چکوال، ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت
چکوال،عیدالفطر کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ،ڈیمز ، نالوں سمیت تمام آبی ذخائر میں تیراکی ، نہانے ،کشتی رانی ..
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر چکوال کی زیر نگرانی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد دکانیں ..
چاند رات اور عید الفطر کی آمد ،چکوال بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے
چکوال پولیس نے یکم جنوری تا یکم اپریل 2024ء تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
ڈی پی او چکوال کا امتحانی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
کلرسیداں ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق
چکوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی