لوٹ مار حکمران کرتے ہیں بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں، پرویز خٹک

نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا،میڈیا سے گفتگو

پیر 15 جنوری 2024 21:00

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کیمرکزی سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قوم کے مجرموں کی وجہ سے ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ لوٹ مار حکمران کرتے ہیں بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا، ان کی وجہ سے ہم ڈوب گئے، یہ غریبوں کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں جیسے ڈاکو کبھی نہیں دیکھے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ایک لیڈر نے مجھے بھی دھوکا دیا۔ پرویز خٹک نے کہا خیبر پختونخوا میں میری بہترین حکومت کے باعث مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی۔ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے ترقیاتی کاموں سے کوئی ووٹ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حکومت میں خیبر پختونخوا میں ایک یونیورسٹی نہیں بنی۔ پی ٹی آئی حکومت میں باہر سے ڈالر نہیں آئے۔ ہم نے 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں