پنجاب حکومت گرانے کی نئی سازشی سیاست ہو رہی ہے

ہمارے ایم پی ایز کو کروڑ روپے کی آفر دے رہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں جو مرضی کرلو تم شکست کھاؤ گے ہارو گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 ستمبر 2022 20:04

پنجاب حکومت گرانے کی نئی سازشی سیاست ہو رہی ہے
چشتیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے کی نئی سازشی سیاست ہورہی ہے، ہمارے ایم پی ایز کو کروڑ روپے کی آفر دے رہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں جو مرضی کرلو تم شکست کھاؤ گے ہارو گے۔انہوں نے چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چشتیاں ن لیگ کا گڑھ ہے لیکن اب چشتیاں ن لیگ کا گڑھ نہیں ہے بلکہ لندن ن لیگ کا گڑھ ہے، سارا ٹبر مفرور سارا ٹبر لندن میں ہوتا ہے، اور پاکستان میں کمائی کرتا ہے، ہمارے محنت کش باہر محنت کرنے جاتے اور پیسا پاکستا ن بھیجتے جبکہ یہ لندن میں رہتے اورجب اقتدار میں ہوتے تو ملک میں ہوتے ہیں۔

پاکستان بدل چکا ہے قوم میں شعور آچکا ہے، انشاء اللہ ووٹ کے ذریعے انقلاب آئے گا، خونی انقلاب نہیں آئے گا کیوں کہ خونی انقلاب بڑھی تباہی مچاتا ہے، میں ساری دنیا دیکھی امیر اور غریب ممالک کو قریب سے دیکھا، امیر غریب ممالک میں خوشحالی اور غربت کیوں ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے پیارے نبی ﷺ دنیا کے سب سے عظیم لیڈرنے 15سوسال پہلے مدینہ کے لوگوں کو فرما دیا تھا کہ تمہارے سے پہلے بہت سی قومیں تباہ ہوں، کیونکہ جو قومیں انصاف نہیں کرتی وہ تباہ ہوجاتی ہیں، اگر خوشحال ہونا ہے تو انصاف ک حکمرانی قائم کرنا ہوگی۔

حضرت علی رض نے فرمایا کہ کفر کا نظام چل سکتا لیکن ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔ اللہ نے ہمیں سب کچھ دیا ہوا ہے لیکن ہمارا ملک غربت میں ڈوبا ہوا ہے، ہمارے ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے ہمارے پاس وسائل نہیں اور ہم دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلا رہے ہیں۔ اس کی وجہ ہم ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالنے کی بجائے وزیر اور وزیراعظم بنا دیتے ہیں وہ ایوانوں میں چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کی تحریک کے دوران جیل گیا تو مجھے کوئی بڑا ڈاکو نظر نہیں آیا، چھوٹے چھوٹے چور تھے، لیکن جب اسمبلی میں گیا تو بڑے بڑے ڈاکو بیٹھے ہوئے تھے۔ جب کوئی قوم نبی پاک ﷺ کے فرمان پر نہیں چلتی تو نقصان ہوتا ہے۔ آج ہمارے ملک پر مسلط حکمران 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شہبازشریف اور اس کے بیٹے حمزہ نے عدالت میں کہا کہ ہمارا ایف آئی اے کا کیس ختم کیا جائے جانتے ہیں وہ کیس کیا ہے؟ انہوں نے 16ارب روپیہ اپنے نوکروں کے نام پر وصول کیا، ان کو سزا ہونے والے تھی،لیکن دومہینے میں چار گواہ مرگئے، چاروں کو ہارٹ اٹیک ہوگیا، انوسٹی گیٹ کرنے والا ڈاکٹر رضوان اس کو بھی ہارٹ اٹیک ہوگیا، اس کو وزیراعظم بنا دیا گیا، اس کا بھائی بھگوڑا لندن سے حکم دے رہا فلاں کو پکڑو اور فلاں کو جیل میں ڈالو، کروڑ وں روپے سے ہمارے لوگوں کو خریدا، دو لوٹے بہاولپور سے بھی بکے۔

مجھے پتا وہ بہت پیسے والا ہے، میں نہیں جانتا یہ آدمی کون ہے، آپ مظفر کو جتوائیں، جو قوم مجرموں کو ووٹ دیتی ہے اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے،بہاولنگر میں ایک مونچھوں والا ٹولہ ہے اس کو انتخابی مہم چلا کر ہراؤں گا، ان کے خلاف چور کے نعرے مدینہ میں لگے اور مجھ پر توہین مذہب کی ایف آئی آر کاٹ دی، آج پاکستان کی عوام میرے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ تمہیں شرم آنی چاہیے، وہ آدمی جو کہتا آزاد عدلیہ ہونی چاہیے، آزادلیہ کیلئے جیل گیا ہوں، میں نے کبھی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش نہیں کی، ن لیگ والوتم جتنی مرضی کوشش کرلو، پاکستانی فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے۔

پنجاب حکومت گرانے کی نئی سازشی سیاست ہورہی ہے، ہمارے ایم پی ایز کو کروڑ روپے کی آفر دے رہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں جو مرضی کرلو تم شکست کھاؤ گے ہارو گے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں