چشتیاں پولیس نے گزشتہ سال13281مقدمات درج، 18181ملزمان گرفتار کئے

پیر 3 جنوری 2022 16:34

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی سر براہی میں ضلعی پولیس نے سال 2021میں 13281مقدمات کا اندراج کیااور مقدمات میں ملوث 18181 ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کروایا گیا۔ ضلعی پولیس نے05اندھے قتل ٹریس کر کے ملزمان کو چالان عدالت کیا ۔25سرگرم گینگ کے 105 ملزمان کو گرفتارکیااور کل 9کروڑ 70لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1056 مقدمات کا اندراج کر کے1056 ملزمان کو گرفتار کیاگیاجن کے قبضہ سے07کلاشنکوف،67رائفلیں، 232 بندوقیں /رپیٹر، 597پسٹل،39ریوالور،18کاربین اور4782روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے1478ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 208کلو گرام چرس،27کلو گرام ہیروئن،40865لیٹر شراب،7274 لیٹر لہن،210چالوں بھٹیاں اور 275گرام آئس قبضہ پولیس میں لی گئی۔

(جاری ہے)

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نے155 اے کیٹیگری اور 2034بی کیٹیگری کے اشتہاری مجرمان،1904 عدالتی مفروران اور11فوجی بھگوڑے گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 184مقدمات کا اندراج کر کے 553ملزمان کو گرفتار کیا۔ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 289پیشہ ور گداگروں  کو گرفتار کیا۔پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 820مقدمات کا اندراج کر کے 892پانی چور گرفتا ر کیے۔

بجلی چوری کے 677مقدمات میں ملوث 655ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 344مقدمات کا اندراج کر تے ہوئے 344ملزمان کو گرفتار کیا۔اسی طرح غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کر نے والے ڈرائیوران کے خلاف 425مقدمات کا اندراج کر تے ہوئے 425ملزمان کو پابند سلاسل کرایا گیا۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں