ضلعی انتظامیہ نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت کم آمدن والے گھروں تک راشن پہنچانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،ڈپٹی کمشنرچشیاں

منگل 5 مارچ 2024 20:18

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر چشتیاں ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت کم آمدن والے گھروں تک راشن پہنچانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مرکزی وئیر ہاؤس میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت فوڈ ہیمپرز کی تیاریوں کے عمل اور اشیاء کے معیار، کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ خوراک، پنجاب فوڈ اتھارٹی، انڈسٹریز، ریونیو اور دیگر ادارے فوڈ ہیمپرز کی پیکنگ، وزن اور اشیاء کے معیار کو تسلسل کے ساتھ چیک کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگہبان رمضا ن پیکج کے تحت ہر رجسٹرڈ گھرانے کو10کلو گرام آٹا، دو کلوچینی، دو کلو گھی، دو کلو چاول اور دو کلو بیسن پر مشتمل فوڈ ہیمپرز دہلیز پر پہنچایا جائے گا،5مارچ سے باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ گھرانوں کو فوڈ ہہمپرز پہنچانے کے عمل کا آغاز کر دیا جائے گا اور 10یوم کے اندر راشن بیگ کی امانت مستحق گھرانوں تک پہنچا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی راشن کی فراہمی جاری ہے ، ضلعی انتظامیہ ،محکمہ مال سمیت دیگر محکمہ جات اہم ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے مسلسل متحرک ہیں ۔ \378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں