شہری ودیہی علاقوں میں "ستھرا پنجاب مہم" کے تحت صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ڈپٹی کمشنربہاولنگر

منگل 19 مارچ 2024 16:35

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کےمطابق ضلع بہاولنگر کے شہری اور دیہی علاقوں میں "ستھرا پنجاب مہم" کے تحت صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے میڈیا کوبتایا کہ بلدیاتی اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی ستھرائی کی صورت حال میں نمایاں بہتری لائی جائے ۔

(جاری ہے)

کہیں بھی گندگی کے ڈھیر،کھلے یا بغیر کور کے سیوریج ہولز نظر نہ آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے،جس کے لئے بلدیاتی اداروں کو بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ وال چاکنگ اور تجاوزات کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہےاور وہ خود فیلڈ میں رہ کر صفائی مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگااس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ظہور حسین بھی موجود تھے۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں