چترال، پانی کی شدید قلت کے باعث کھڑی فصلیں ، پھلدار درختوں کے باغات خشک ہونے لگے معیشت پر بھی برے اثرات،اہل علاقہ کی مددکی اپیل

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:35

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) چترا ل کے بالائی علاقے ریری اویر میں پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے کھڑی فصلیں اور پھلدار درختوں کے باغات خشک ہورہے ہیں۔ پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کی روزگار اور معیشت پر بھی برے اثرات پڑتے ہیں۔ اس علاقے میں ار د گرد پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے اور زمین پر بھی بر ف کا سفید چادر اوڑھا ہوا ہے شدید سردی کے باوجود سکول کے چھوٹے بچوں نے اپنے جائز حق کیلئے شدید سردی کے باوجود پر امن مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سکول کے بچوں نے پلے کارڈز اور بینرز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جس پر نعرے درج تھے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان کی پانی کا مسئلہ حل کرے۔سکول کے بچوں نے کہا کہ ہمارے والدین کا کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہے وہ کھیتی باڑی کرکے اور پھلوں کو خشک کرکے ان کو بیچتے تھے جس سے ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کرتے تھے مگر اب کئی سالوں سے پانی کے چشمے خشک ہوچکے ہیں تو ہمارے والدین کا ذریعہ معاش بھی بر ی طرح متاثر ہوا ہے اور ہمارے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کرسکتے۔ہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اور عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ محکمہ آبپاشی کے ذریعے ہمارے لئے پانی کا بندوبست کرے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں