کرپٹ مافیا کے دن گئے ‘

اب نہیں بچیں گے‘ جتنی جلدی الیکشن ہونگے اتنا ہی عوام کو فائدہ ہوگا‘ قبل از وقت انتخابات میں ملک کی بہتری ہے‘ فوج کی مدد کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ ممکن نہیں‘ متحدہ اور پی ایس پی کے ملاپ میں سازش نظر نہیں آتی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 9 نومبر 2017 12:40

کرپٹ مافیا کے دن گئے ‘
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کے دن اب گئے یہ اب نہیں بچیں گے‘ جتنی جلدی الیکشن ہوں گے اتنا ہی عوام کو فائدہ ہوگا‘ قبل از وقت انتخابات میں ملک کی بہتری ہے‘ فوج کی مدد کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ ممکن نہیں‘ متحدہ اور پی ایس پی کے ملاپ میں سازش نظر نہیں آتی۔

جمعرات کو عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکیس سال سے کرپشن سے لڑنے کی کوشش کررہا ہوں۔ کرپٹ مافیا کے دن اب گئے یہ اب نہیں بچیں گے۔ جتنی جلدی الیکشن ہوں اتنا ہی عوام کو فائدہ ہوگا۔ ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں موجودہ وزیراعظم کرپٹ شخص سے ملنے لندن جاتے ہیں۔ ملک میں لوگوں کے حالات خراب ہیں اور آپ باہر کیا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

فوج کی مدد کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ ممکن نہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے وزیر خزانہ بستر پر ہیں اور ان پر منی لانڈنگ کے الزامات ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا بھی اقامہ بنا ہوا ہے وقت سے پہلے انتخابات کوئی غیر جمہوری عمل نہیں۔ قبل از وقت انتخابات میں ملک کی بہتری ہے جب کسی کا مینڈیٹ مشکوک ہوجائے تو الیکشن ہوتے ہیں۔ متحدہ اور پی ایس پی کے ملاپ میں سازش نظر نہیں آتی۔ حکومت نظر نہیں آرہی سٹاک مارکیٹ گر رہی ہے ملک کو اس وقت قبل از وقت انتخابات کی ضرورت ہے۔ متحدہ اور پی ایس پی کی جماعتیں مل رہی ہیں تو یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں