5اگست کا اقدام بھارت کو بھاری پڑے گا 5اگست کا دن جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،محمد طاہر کھوکھر

بدھ 2 اگست 2023 17:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2023ء) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ مودی اور بی جے پی بھارت کو ہندو سٹیٹ بنانا چاہتے ہیں اور کشمیر کو بھی اس میں شامل کرنا چاہتے ہیں،5اگست کا اقدام بھارت کو بھاری پڑے گا 5اگست کا دن جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب مودی حکومت نے دفعہ 370 اور35Aکو منسوخ کر کے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے دفعہ370اور 35A کی غیر قانونی منسوخی کے بعد تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی نا کام کوشش کرتے ہوئے ڈومیسائل قانون میں تبدیلی کی اور مظلوم کشمیری عوام پر ظلم وتشدد کے نئے دور کا آغاز کیا۔ مودی حکومت آر ایس ایس کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کیلئے غیر ریاستی عناصر کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نام نہاد حلقہ بندیوںاور ڈومیسائل قانون میں ترامیم کا مقصد مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرناہے تاکہ مستقبل میں ممکنہ ریفرنڈم کے نتائج پر اثر انداز ہو ا جاسکے۔ 5اگست 2019کے بعد مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا گیا۔جموں کشمیر کو بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کرکے دس لاکھ قابض فوج کی نگرانی کھلی جیل میں منتقل کردیاگیا۔

ہزاروں کی تعداد میں قابض فوجی سڑکوں،گلی ،محلوں اوربازاروں میں گشت کرتے ہوئے جب چاہیں اور جسکو چاہیں گرفتار کرلیتے ہیں۔خواتین کی عصمتیں پامال کی جارہی ہیں اور نہتے کشمیریوں کو خاک و خون میں نہلایا جارہاہے۔انہونں نے کہاکہ 5اگست 2019سے آج تک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا چراغ گل ہے اور جنت نظیر کشمیر میں ظلم و جبر کاسلسلہ جاری ہے۔

تاہم عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے جبکہ پاکستان نے تن تنہا مظلوم و محکوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر زندہ رکھاہو ا،جس کو کشمیری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہو ں نے کشمیر اوربھارت کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوتوا دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہندوستانی حکو مت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیاہے اور نہتے کشمیری عوام 10لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کر ر ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی عوام آج بھی شہداء کشمیر کی نقشے قدم پر چل کر قربانیاں دے رہے ہیں،ہندوستان ڈوگرہ حکمرانوں کی طرح کشمیریوں کی حق و سچ کی آواز کو طاقت سے کچل رہا ہے۔کشمیر ی عوام اپنے مادر وطن سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور وہ وطن کی محبت میں مسکرا کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کو دنیا کے سامنے لانے میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔مودی اور بھارت کی غلامی کا دور ختم ہونے کے قریب ہے کشمیر ی آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں