احتساب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،امیرمقام

ملک کو جادو منتر کے ذریعے چلانے والوں نے ملک کا برا حال کر دیا ہے ریاست مدینہ کانام لینے والوں نے ملک کو معاشی طورپر برباد کر دیا ہے،صدرمسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا

بدھ 3 نومبر 2021 23:20

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ احتساب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، ملک کو جادو منتر کے ذریعے چلانے والوں نے ملک کا برا حال کر دیا ہے ریاست مدینہ کانام لینے والوں نے ملک کو معاشی طورپر برباد کر دیا ہے، چترال سمیت ملک بھر میں ن لیگ مضبوط اور متحد ہے،، حکمران اتنا ظلم کرے جو کل خود برداشت کر سکے، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے مہنگائی کے روک تھام کے بجائے آئے روز مہنگائی بم عوام پر برسائے جا رہے ہیں،ہمارے دور کے منظور شدہ چکدرہ چترال، چکدرہ کالام اور خوازہ خیلہ تا بشام ایکسپریس ویز منصوبوں کو ڈراپ کرنا اور انہیں سی پیک سے نکالنا موجودہ حکومت کاکارنامہ ہے یہ لوگ ملاکنڈ ڈویڑن کے عوام کے مجرم ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال (دنین) کے دورے کے موقع پر ایڈوکیٹ عبدالولی خان کی رہائش گاہ پر پارٹی قائدین و کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہزاد افتخار الدین، عبدالولی، سعید احمد اور دیگرقائدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترالیوں پر فخر ہے خود کو بھی چترالی سمجھتا ہوں چترالیوں نے ملک و قوم کیلئے گران قدر خدمات سرانجام دئیے ہیں اور ان لوگوں نے مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے ہمیشہ عقیدت و محبت رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ چترال سمیت پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ ن ایک مضبوط سیاسی قوت ہے اور لیگی نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت میں لیگی پرچم تلے متحد ہیں، چترالیوں نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس خطے کو امن کا گہوارہ بنایا، لواری ٹنل کے منصوبے کو نواز شریف کے دور میں منظور کیا گیا اور پر کام کا آغاز ہوامگر اب چار سالوں سے اس پر کام بند پڑا ہے انہوں نے کہا کہ آج ان نالائقوں کے دور میں غریب عوام کو وقت کی روٹی میسر نہیں، پی ٹی آئی کے وزراء اور مشیر مہنگائی کے حوالے سے غریب عوام کو مفت مشورے دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے جبکہ عمران نیازی اور ان کے ٹولے نے ملک میں غلط سیاست کو دوام دیا ہے احتساب کے نام پر مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے میں ان لوگوں پرواضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جتنے مقدمات ہم پر بنا سکتے ہیں بنا لے لیکن ہم نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، موجودہ حکمران احتساب کیلئے تیار رہیں کل ان کو بھی اس عمل سے گزرنا پڑیگا، بلدیاتی الیکشن ہو یا عام انتخابات جیت شیر کی ہو گی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں