اپر چترال میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلکی اختلاف بلکل نہیں ہیں اور جملہ مسلک کے لوگ آپس میں اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، محمد عرفان الدین

جمعہ 23 فروری 2024 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) اپر چترال میں بین المذاھب ہم آہنگی کو فروع دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج، محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت کے سربراہان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ اپر چترال میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلکی اختلاف بلکل نہیں ہیں اور جملہ مسلک کے لوگ آپس میں اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

اس حوالے سے علماء اور مذہبی سکالرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اپر چترال میں بین المذاھب ہم آہنگی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں علماء اور مذہبی سکالرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ اجلاس کا اختتام پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لئے خصوصی دعاوں کے ساتھ کیا گیا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں