اپر چترال ،بین المذاہب ہم آہنگی کو فروع دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

اپر چترال میں بین المذاہب ہم آہنگی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ،علماء ،مذہبی سکالرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے،محمد عرفان الدین

جمعہ 23 فروری 2024 22:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) اپر چترال میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروع دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج، محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت کے سربراہان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ اپر چترال میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلکی اختلاف بالکل نہیں ہیں اور جملہ مسلک کے لوگ آپس میں اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

اس حوالے سے علماء اور مذہبی سکالرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اپر چترال میں بین المذاہب ہم آہنگی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں علماء اور مذہبی سکالرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ اجلاس کا اختتام پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں