ایک اور اعلیٰ سعودی شخصیت کی پاکستان آمد

سعودی صوبے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جنوری 2021 18:44

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء) ایک اور اعلیٰ سعودی شخصیت کی پاکستان آمد، سعودی صوبے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان تلور کا شکار کرنے کے لیے بلوچستان کے علاقے دالبندین پہنچ گئے۔ گورنر تبوک خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین پہنچنے جہاں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان دالبندین میں قیام کے دوران اپنے وفد کے ہمراہ تلور کا شکار کھیلیں گے۔ گورنر تبوک کی پاکستان آمد کے بعد ان کی گورنر بلوچستان سے ہوئی ملاقات میں پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی بھی شریکے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان کئی اہم باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہاں واضح رہے کہ گورنر تبوک سے قبل متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان اور بحرین کے فرمارواں حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ بھی تلور کے شکار کیلئے پاکستان پہنچ چکے۔ دونوں رہنما اپنے نجی وفود کے ہمراہ گزشتہ ہفتے بلوچستان پہنچے تھے۔ پاکستان پہنچنے والے عرب رہنما یہاں قیام کے دوران صوبہ بلوچستان کے علاقوں میں تلور کا شکار کریں گے۔

رہنماوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عرب ممالک کے شاہی خاندان کے افراد کی تواتر سے تلور کے شکار کیلئے پاکستان آمد ہوتی رہتی ہے۔ عرب ممالک کے یہ خصوصی مہمان بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں تلور کے شکار کیلئے قیام کرتے ہیں۔ ان مہمانوں کو پاکستانی علاقوں میں تلور کے شکار کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں