زندہ قوموں کی پہچان کلچر و رواج سے ہی ہوتی ہے ،میر ابراہیم ریگی

بلوچ قوم کی اپنی صد یوں پرانی زبان تاریخ اور ثقافت رہی ہے، ہم زندہ قوم ،پہچان کو دنیا کے سامنے پیش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:00

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) بلوچ کلچر کمیٹی کے دالبندین کے چیئرمین میر ابراہیم ریگی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی ، کے زیر اہتمام بلوچ کلچر ڈے کے مناسبت سے دالبندین شہید حمید بلوچ چوک پر بلوچ کلچر ڈے منعقد کی گئی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،اور وہاں سے میر ابراہیم ریگی اور میر عاطف بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بلوچی چاپ کیاگیا، بلوچ بلوچستان زندآباد، بلوچ کلچر زندا باد کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا کلچر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچ کلچر کمیٹی کے چیئرمین، و بی این پی سرگرم، رہنما میر ابراہیم ریگی ، نیشنل پارٹی کے ضلعی رابطہ سیکرٹری محمد بخش بلوچ ودیگر نے کہا کہ بلوچستان سمیت پوری دنیا میں آباد بلوچ قوم کو 02 مارچ کلچر ڈے کے موقع پر مبارک باد و خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بڑی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ زندہ قوموں کی پہچان کلچر و رواج سے ہی پہچان ہوتا ہے بلوچ قوم کی اپنی صدیوں پرانی زبان تاریخ اور ثقافت رہی ہیں ہم زندہ قوم ہیں اپنے پہچان کو دنیا کے سامنے پیش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے کلچر امن و سلامتی بھائی چارگی ، بہادری، غیرت، کا درس دیتا ہے ، جو ہمارے اکابرین نواب نوروز خان، شیرو مری، نواب اکبر خان بگٹی ، نواب خیر بخش مری ، سردار عطاء اللہ خان مینگل، ڈاکٹر عبد الحی بلوچ و بزرگوں ، نوجوانوں کی تاریخی جہدوجہد سے واضح ہیں جو ہمیشہ اپنے بہادری دلیری سے پہچانے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ چاغی کے باشعور عوام اور صحافی حضرات کی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماء کامریڈ غلام اللہ بلوچ قبائلی رہنماء سردار آغا محمد نوتیزئی سمیت ہندو برادری اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں