ڈسکہ، لودھی ٹاؤن میں دو بچوں سمیت چار افراد کا قتل، دو ملزمان گرفتار

اتوار 19 اپریل 2020 18:40

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2020ء) تھانہ سٹی کے علاقہ لودھی ٹائون میں ملزمان نے میاں بیوی کو دو بچوں سمیت چھریوں کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، دو گرفتار، بچوں کی نعشیں نہر میں بہا دی گئیں۔ تفصیل کے مطابق لاہور مزنگ کا سعیدولد جمیل اپنی بیوی سدرہ اور دو بچوں احمدسعید اور عبدالرحیم کے ہمراہ تھانہ سٹی کے علاقہ لودھی ٹائون میں رہائش پذیر تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات سعید اس کی بیوی سدرہ اور بچوں احمد اور عبدالرحیم کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیاگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر سعید اورا سکی بیوی کی نعشوںکو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیںجبکہ ظفراللہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز اعوان موقع پر پہنچ گئے دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایاکہ انہوںنے بچوں کی نعشیں نہر میں بہا دی ہیں بچوں کی نعشوں کی تلاش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ اس سنگین واردات میں ملوث تمام ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں