ڈسکہ،حقیقی بھتیجے نے ساتھیوں کیساتھ ملکر چچی کواغواکرلیا

جمعرات 30 اپریل 2020 21:05

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) حقیقی بھتیجے نے اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر چچی کواغواکرلیا نواحی گائوں رام پور کا محمدالیاس دودھ لینے کیلئے گھرسے باہر گیاتو اس کی بیوی گھرمیں اکیلی موجودتھی جب وہ واپس آیاتواس کی بیوی غائب تھی اس نے تلاش شروع کی تو گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بیوی کو تمہارا حقیقی بھتیجا عبدالرزاق اپنے ساتھیوں محمداویس اور عامر کے ہمراہ اغوا کرکے لے گیاہے اور ساتھ ہی گھر میں موجود چالیس ہزار روپے اور اڑھائی تولہ طلائی زیورات بھی غائب تھے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں