ڈسکہ،تیزرفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 2دوست جاں بحق ،ایک شدیدزخمی ہوگیا

جمعہ 7 اکتوبر 2022 19:34

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2022ء) جیسروالہ کے قریب تیزرفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 2دوست جاں بحق ،ایک شدیدزخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

گلستان کالونی ڈسکہ کے اعجاز کا بھتیجا زبیر اپنے دوستوں زبیرالحسن اور شیروز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سیالکوٹ سے واپس آرہے تھے کہ جیسروالہ کے قریب ان کو تیزرفتار ڈمپر جس کو نامعلوم ڈرائیور چلارہاتھا ،نے ٹکر ماردی ،جس کے نتیجہ میں 2دوست زبیر اور زبیرالحسن موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ شیروز شدیدزخمی ہوگیا، جس کوریسکیو1122نے طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیا ۔پولیس نے جاں بحق ہونیوالے نوجوان زبیر کے چچا اعجاز کی مدعیت میں نامعلوم ڈمپرڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے ڈمپر قبضہ میں لے کرتفتیش شرو ع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں