شمبانی بگٹی ،میر غلام نبی بگٹی کا اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

پیر 10 مئی 2021 22:35

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی کے چیئرمین چیف آف شمبانی بگٹی میر غلام نبی بگٹی نے مارگٹ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں شہادتوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دہشت گردوں کے حملوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرا دکھ اور رنج ہوا ہے انہوں نے کہا ہماری سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ حملوں سے فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لیے ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہر طرف امن ہے اور بلوچستان حکومت سیکورٹی فورسز اور غیور عوام نے قیام امن قائم کرنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں امن وامان قائم کرنے کے لیئے دی جانیوالی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا انہوں نے کہا ایف سی بلوچستان کے جوان صوبے کی عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات اپنی ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں صوبے میں ایف سی بلوچستان اور دیگر سیکورٹی اداروں کی دی گئی قربانیوں کی وجہ سے امن کا سورج طلوع ہوا ہے بھارت اور دیگر ملک دشمن عناصر پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر گودار اور سی پیک جیسی ترقی خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ایف سی بلوچستان دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کو ناکام بناکر انکا قلع قمع کر کے منطقی انجام تک پہنچانے میں شب روز مصروف عمل ہے اور دہشت گرد [اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں انکے مکمل خاتمے کے لیئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ غیور بلوچ عوام بھی اپنی جانوں پر کھیل کر دم لیں گے انہوں نے کہا حکومت بلوچستان نے دہشت گردوں کی سرکوبی میں اہم کردار ادا کیا ہے حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں بے تحاشا ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں