مولانا فضل الرحمان کا ٹی ایل پی کی قیادت کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان

بغاوت کے مقدمات ڈرانے کیلئے ہیں، بغاوت کے مقدمے کا آخری فیصلہ پھانسی ہوگی؟ تو رسول اللہﷺ کے ناموس پرہرامتی جان دینے کیلئے تیار ہے۔ سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 دسمبر 2018 19:48

مولانا فضل الرحمان کا ٹی ایل پی کی قیادت کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان
ڈیرہ اسماعیل خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر 2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغاوت کے مقدمے کا آخری فیصلہ پھانسی ہوگی؟ تورسول اللہﷺ کے ناموس پر ہرامتی جان دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے آج یہاں ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امت کا ایک پیج پر آنا ضروری ہے۔

بغاوت کے مقدمات خوف دلانے کیلئے ہوتے ہیں۔بغاوت کے مقدمے کا آخری فیصلہ پھانسی ہوگی؟ تورسول اللہﷺ کے ناموس پر ہرامتی جان دینے کیلئے تیار ہے،کسی امتی کیلئے سب سے آسان کام نبی پاک ﷺ کیے ناموس پر جان دینا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک کے احتجاج کے دوران املاک کو پہنچنے والے نقصان کے سوال پر کہا کہ املاک کا نقصان فوجی آپریشنز میں کتنا ہوا ہے؟ کتنے لوگوں کی زندگیاں برباد ہوئیں؟ گاؤ ں کے گاؤں برباد ہوگئے۔

(جاری ہے)

بچے برباد ہوگئے، آج بھی وہ آئی ڈی پیز کے نام پربکھرے ہوئے ہیں اور بھگت رہے ہیں۔اس وقت انسانیت کا احساس نہیں تھا؟ آج جب حکمرانوں کے خلاف احتجاج ہوتا ہے اور لوگ سڑکوں پر آجاتے تویہاں ان کوانسانیت نظر آجاتی ہے؟ 120دنوں میں جب ڈی چوک پرگندگی پھیلائی جارہی تھی، تب گندگی نظر نہیں آرہی تھی؟ بازار بند رہے، زندگیاں برباد نہیں ہورہی تھی؟انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہا جارہا ہے کہ لوگوں کوگھر دیں گے جبکہ دوسری طرف تجاوزات کے نام پر کراچی سے چترال تک لوگوں کے گھر مسمار کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی قدیم دینی درسگاہ دارالعلوم نعمانیہ میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر صرف قادیانیوں کو خوش کرنے کے لئے اور اپنے بیرونی آقاں کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہندوستان ہمارے راستے بند کر رہا ہے جب کہ ہمارے حکمران یکطرفہ محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔

سی پیک جس پر پوری پارلیمنٹ کو اعتماد تھا اس میں مسائل بنائے جارہے ہیں اور کرتار پور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی کوشش تک نہیں کی گئی ماضی میں منتخب وزیراعظم کو ہندوستانی حکمران کو ناشتے کی دعوت دینے پر غدار قرار دیا گیا اب قوم کو بتایا جائے کہ یک طرفہ کرتار پور راہداری کھول کر کونسی حب الوطنی کی گئی ہے کشمیر کا مسئلہ خاموشی اختیار کر گیا ہے پاکستان داخلی اور خارجی معزور پر تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش پر عمل شروع ہے افغانستان میں ہمارے لئے مشکلات بڑھتی جا رہی ہے ایسے حالات میں حکومت عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے قوم پر مسلط کئے گئے ناعاقبت اندیش اور نااہل حکمران معاشی بحالی کی بجائے سو دن کے بعد قوم کو انڈوں مرغیوں پر بہلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں گذشتہ پانچ سال میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا جبکہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے جو ان کی معاشی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کے فیصلہ پر یورپ میں جشن منایا گیا چیف جسٹس وہاں پہنچ گئے حکمران یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ حرمت رسول اور ختم نبوت پر ہمارا تن من دھن قربان ہے غداری کے مقدمات محبت رسول ختم نہیں کر سکتے اس حوالے سے ہم تحریک لبیک کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا آسیہ مسیح عدالتی فیصلے کے خلاف عوام نے ہماری کال پر لبیک کہا ملک بھر میں تاریخی احتجاجی ریلیاں عوام کے ہم پر اعتماد اور ختم نبوت پر اندھی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کر رہی ہے مگر عوام ہمارے ساتھ ہیں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے مسلط کئے گئے حکمران ملک اور قوم کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حق میں پرامن ریلیاں نکالنے والوں کو ہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں ہمارے ڈیرہ اسماعیل خان کے عاشقان رسول کو بھی ہتھکڑیوں میں دکھایا گیا حکمران یاد رکھیں محبت رسول میں اور عقیدہ ختم نبوت کے لیے ہتھکڑیاں ہماری آخرت کی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اور اس کے رسول کی خاطر ہتھکڑیاں پہننے والوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔ تقریب میں جامعہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر وحیدالدین، مولانا فاروق، شیخ الحدیث مولانا اشرف علی اور دیگر علما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں