گومل یونیورسٹی نے آل پاکستان ٹیبل ٹینس کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 10 جنوری 2022 17:37

گومل یونیورسٹی نے آل پاکستان ٹیبل ٹینس کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2022ء) گومل یونیورسٹی نے آل پاکستان ٹیبل ٹینس کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گزشتہ روز گومل یونیورسٹی کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے انٹرورسٹی زونAٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2021-22کے فائنل میچ میں ہزار یونیورسٹی کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے گومل یونیورسٹی ٹیبل ٹینس کی ٹیم سمیت ڈائریکٹوریٹ سپورٹس اور ان کے تمام سٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے طلبا کسی سے کم نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے طلبا نے ہمیشہ تعلیم کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیل کے میدانوں میں ہمیشہ اپنے ادارے کا نام روشن کیا ۔

انہوں نے کہا میں دعا گو ہیں کہ ہمارے طلبا آل پاکستان ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل جیت کر اپنے ادارے کا نام روشن کریں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں