ڈیرہ اسماعیل خان ‘ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جیت لیا

منگل 8 نومبر 2022 15:50

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2022ء) ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جیت لیااس موقع پربات چیت کرتےہوئے وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرشکیب اللہ نے کہا کہ نوجوان نسل میں کھیلوں کا رجحان ان کو برائیوں سے روکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گومل یونیورسٹی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل اور ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کروایا جاتا ہے ۔

اس موقع پر پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان اور ڈائریکٹر سپورٹس نجم الدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ا نٹرورسٹی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد زون Aٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کےفائنل میں کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کو ہرا کر فائنل جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں زون کی 8یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں گومل یونیورسٹی رنر اپ رہی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گومل یونیورسٹی کے طلبا نے ہمیشہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں سمیت ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی گومل یونیورسٹی کا نام روشن کیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں