ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ میں قیدیوں کو صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعرات 15 دسمبر 2022 16:07

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2022ء) آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخواہ سعادت حسین کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ میں قیدیوں کو صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔والی بال میچ جیل اسٹاف اور قیدیوں کے مابین کھیلا گیاجو دلچسپ مقابلے کے بعد جیل اسٹاف نے جیت لیا ۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سپرٹینڈنٹ جیل سمیع اللہ خان تھے جبکہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل ظفر اللہ مروت سمیت جیل حکام اور جیل کے قیدی بھی موجود تھے ،جنہوں نے اس مقابلے میں بڑی دلچسپی لی اور دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے خوب داد دی ،پہلے اور دوسرے نمبر پر آنیوالی دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے۔مہمان خصوصی سمیع اللہ خان کی آمدپر ان کا کھلاڑیوں سے فرداً فرداً تعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

آخر میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ سمیع اللہ خان نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسین کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کی جیلوں میں قیدیوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے سپورٹس گالہ منعقدہ ہو رہے ہیں ان کھیلوں کا مقصد قیدیوں کیلئے انکا ذہنی تناؤ کم کرنا ہے،کھیلوں سے مثبت سوچ اور صحت مند جسم پروان چڑھتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں