پروآ میں آل پاکستان مفتی محمود میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ گلشن کرکٹ کا ؤنٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے جیت لیا

بدھ 25 جنوری 2023 18:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) پروآ میں منعقدہ آل پاکستان مفتی محمود میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ گلشن کرکٹ کا ؤنٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے گرا ؤنڈ میں ہونے والے فائنل میچ میں گلشن کا ؤنٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6اوورز میں 95رنز بنائے،جواب میں پروآ الیون کی ٹیم10رنز کے فرق سے ہدف حاصل کرنے میں نا کام رہی،ٹورنامنٹ کے چیف آر گنائزر برکت اللہ خان بلوچ اور نذیر احمد گرسل تھے،فائنل میچ کے مہمان خصوصی تحصیل امیر جے یو آئی و سابق تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز احمد خان بلوچ نے ونر ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دیا،دیگر مہمانان گرامی میں سردار شفقت اللہ خان بلوچ،عامر خان لودھی،الطاف حسین بلوچ،آصف نواز،جمشید محمود و دیگر شامل تھے۔

مہمان خصوصی نے چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ برکت اللہ خان بلوچ اور نذیر احمد گرسل کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو آگے لانے کیلئے ہم اپنا بھر پور تعاون کریں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں