کشمیرکی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے‘سید سمیع الحق بخاری

کشمیر میںبھارت کے غیر قانونی اور ظالمانہ قبضے کے دن گنے جا چکے ہیں‘ میڈیا کوآرڈی نیٹر نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان

جمعرات 4 فروری 2021 14:34

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2021ء) کشمیرکی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔حق خودارادیت کیلئے آزادی کے متوالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔جدوجہد آزادی میں ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے۔یکطرفہ بھارتی غیر آئینی اور غیر قانونی سازشی فیصلہ کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے میڈیا کوارڈنیٹر سید سمیع الحق بخاری نے میڈیا نمائندگان کیساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے متوالوں نے مودی کی فسطائیت کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارت کو غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی سطح پر ہزیمت کا سامناہے۔

(جاری ہے)

بھارت جیسی مصنوعی ریاست کو اتنا ظلم کرنا چاہئیے جتنا وہ برداشت کر سکیں۔اہل پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں اور نہ صرف ہر ممکن طریقے سے اس کا دفاع کریں گے بلکہ ان کا حق خود ارادیت دلا کر رہیں گے۔

کشمیر میںبھارت کے غیر قانونی اور ظالمانہ قبضے کے دن گنے جا چکے ہیں۔صدیوںمسلمانوں کی غلامی میں زندگی بسر کرنے والے ہندوتواکے پجاری مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑے اور فسطائی بھارت کے شیطانی عزائم کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اللہ کے سپاہیوںکوصفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکیاں دے رہے ہیںلیکن انہیں پہلے امت مسلمہ کی تاریخ پڑھنی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ریفرنڈم کے نتائج کو تبدیل اور رائے شماری کے نتائج کو ثبوتاژ کیا جاسکے۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں