فیصل آباد ؛اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی ،جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنے پر 5افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 13 نومبر 2019 22:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رانا عباسی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنے پر چک نمبر 415 گ ب کے پٹواری اور سیکرٹری یونین کونسل سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کی مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو چک 61/4 آر ضلع ساہیوال کے رہائشی محمد منشاء نے درخواست گزار تھی کہ آصف عرف بلو ‘ اسد الله ‘ جویریہ اور بتول بی بی نے سیکرٹری یونین کونسل چک نمبر 415 تاندلیانوالہ عبدالقیوم اور پٹواری نور جمال سے ساز باز کرکے جمیل بی بی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کیا جس میں متوفیہ کو کنواری ظاہرکرکے پٹواری سے مل کر 56 کنال 6 مرلہ قیمتی اراضی اپنے نام منتقل کرالی اور سائلان کو ان کے وراثتی حق سے محروم کر دیا ۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( مانیٹرنگ ) زاہد مسعود نظامی کو انکوائری کی ہدایت کی جنہوں نے پٹواری نور جمال ‘ سیکرٹری یونین کونسل عبدالقیوم ‘ فیاض احمد ‘ شفیق احمد ‘نمبردار اویس خان کو گہنگار تحریر کیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔ مقدمہ کی مزید تفتیش ریجنل انسپکٹر مظہر الحق کے سپرد کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں