ملت ایکسپریس واقعہ ،ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشافات

خاتون کی لاش ٹکرے ٹکرے تھی ، باوز بھی موجود نہیں تھا جبکہ پسلیاں ٹوٹ چکی تھی جسم کے کچھ حصے الگ تھے ،دماغ بھی باہر تھا ، ہلاکت ٹرین کے نیچے آنے کی وجہ سے ہوئی تھی،ہسپتال ذرائع

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 16 اپریل 2024 13:09

ملت ایکسپریس واقعہ ،ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشافات
فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل2024 ء) ملت ایکسپریس واقعہ میںجاں بحق ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں ،فیصل آباد کے ہسپتال نے خاتون کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کر لی ۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ خاتون کی لاش ٹکرے ٹکرے تھی ،خاتون کا باوز بھی موجود نہیں تھا ، خاتون کی پسلیاں ٹوٹ چکی تھی جسم کے کچھ حصے الگ تھے جبکہ خاتون کا دماغ بھی باہر تھا ، خاتون کی ہلاکت ٹرین کے نیچے آنے کی وجہ سے ہوئی۔

اس سے قبل ریسکیو عملے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صبح ساڑھے 6 بجے چنی گوٹھ کے مقام پر خاتون ملت ایکسپریس کی کھڑکی سے کود گئی تھی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی۔قبل ازیں ملت ایکسپریس سے خاتون کے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے اور پولیس اہلکار کی جانب سے تشدد کیس میں پولیس نے کانسٹیبل کے فون کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساوٴتھ ریلوے عبداللہ شیخ کا کہنا ہے کہ ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے خاتون پر تشدد کے کیس میں تحقیقات جاری ہیں۔کانسٹیبل منیرکے سی ڈی آر کے مطابق 7 اپریل کو کانسٹیبل کا فون کراچی اور حیدرآباد کے درمیان رہا، منیر کا فون اس کی والدہ کے نام پر ہے، کانسٹیبل کے فون سے 19 فون کالز اور ایس ایم ایس ریکارڈ پر ہیں۔فون ریکارڈ کے مطابق منیر 8 اپریل کو کراچی واپس گیا اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اورملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مقتولہ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار نے بہن پر تشدد کیا اور قتل کر کے لاش ٹریک پر پھینکی۔جاں بحق خاتون مریم کا تعلق جڑانوالہ کے چک 648 گ ب سے تھا، مریم 7 اپریل کو کراچی سے بذریعہ ملت ایکسپریس روانہ ہوئیں، بہاولپور پولیس نے 8 اپریل کو بہن کی ٹرین سے گر کر ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ٹرین حادثہ سمجھ کر 9 اپریل کو گاو¿ں میں تدفین کر دی تھی لیکن ویڈیو وائرل ہونے پر بہن پر تشدد اور واقعے کے پس پردہ حقائق کا علم ہوا تھا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں