مہا خوشامدی فرخ حبیب کایہودی وبھارتی فنڈنگ کا جواب دیں ،فضل الرحمن ناصر

بدھ 27 جنوری 2021 20:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی فضل الرحمن ناصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہونے والی یہودی و بھارتی سرمایہ داروں کی فنڈنگ کا جواب دینے کے بجائے فیصل آباد سے سلیکٹد وزیراعظم کے مشیر اور مہا خوشامدی فرخ حبیب کا جے یو آئی کے خلاف درخواست دینا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔

الیکشن کمیشن پہلے پی ٹی آئی کو یہودی فارن فنڈنگ کا فیصلہ کرے۔ جے یو آئی ہر سطح پر ہمہ وقت اپنے احتساب کے لیے تیار ہے۔ احتساب بیورو کے مولانا کو نوٹسز کی خبریں ہی آتی ہیں مگر کسی میں اتنی جرأت نہیں کہ نوٹس مولانا کے پتے پر ہی پہنچا دیں۔ جے یو آئی کے خلاف میڈیا کمپین اور رہنماؤں کے خلاف گھٹیا مہم چلانے کے باوجود کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

(جاری ہے)

ہمیشہ فیصلہ کن موڑ پر ہمارے کچھ کمزور لوگوں کو ہی ہمارے سامنے لا کھڑا کیا جاتا ہے۔ ہمارے دامن صاف ہیں۔ بدترین آمریت جے یوآئی کے خلاف کچھ ثابت نہیں کر سکی تو یہ پوٹ پالشی سرکار بھی گالی دینے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی۔ نیب کا ادارہ سیاستدانوں کے خلاف حکمرانوں کی خواہشات کی تکمیل کا ایک ذریعہ ہے۔ نیب نوٹسز کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے مگر متعلقہ فرد تک نوٹس نہیں پہنچتا۔

پی ڈی ایم کو روزانہ توڑنے اور اختلافات کی بے بنیاد خبریں چلوا کر دل پشوری کیا جاتا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ اور آدھی صدی سے رہائش پذیر دوکانداروں و شہریوں کی جائیدادیں چند گھنٹوں میں مسمار اور لاڈلے کے تین سو کنال محل کو چند لمحوں میں کوڑیوں کے بھاؤ ریگولر کرکے نئے پاکستان کے دعویداروں کا گھٹیا کردار سامنے آرہا ہے۔ کاکردگی کی بجائے اپوزیشن پر الزامات لگانے کے علاوہ حکومتی ترجمانوں کو کچھ پتا نہیں۔ گائے بھینسیں چند لاکھ کی بیچ کر اب وزیروں مشیروں کو پروٹوکول کے لیے کروڑوں کی بلٹ پروف گاڑیاں دی گئیں۔ باپ کا پیسہ سمجھ کر ہر سرکاری محکمے کو خراب کردیا گیا ہے۔ نااہلوں نے ملک دیوالیہ کردیا ہے جس کا حساب دینا ہوگا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں