فیصل آباد،مختلف حادثات کے دوران 5افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ضروری کارروائیوں کے بعد مرنیوالوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) ’مختلف حادثات کے دوران 5افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ضروری کارروائیوں کے بعد مرنیوالوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے۔

(جاری ہے)

بھکر کا رہائشی عثمان شیخوپورہ روڈ پر جاتے ہوئے ہنزا شوگر مل کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا کر گرا جس کے نتیجہ میں پیچھے سے آتے ہوئے ڈمپر تلے آ کر موقع پر ہی چل بسا، 73ج ب کا ارسلان اسد ولد قیصر موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے وین کی ٹکر سے موت کی آغوش میں پہنچ گیا، جھمرہ کے علاقہ 107 چک پہاڑنگ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نعیم عباس موت کی وادی میں جا پہنچا۔

لاہور روڈ پر شیل پمپ پر موٹرسائیکل سوار محمد رفیق ولد بشیر سکنہ 175 ولی پورہ ننکانہ کا رہائشی ٹرک کی ٹکر سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، لالیاں کا افضل موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے گدھا ریڑھی سے زخمی ہو کر الائیڈ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں