فیصل آباد میں مختلف حادثات و واقعات میں بچے، خاتون سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 8 افراد زخمی ہوئے
پیر 15 اپریل 2024 23:00
(جاری ہے)
کنویں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کی گئی۔
فیصل آباد ستیانہ روڈ پر چک 32 گ ب میں کنویں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول میں کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک نامعلوم شخص کی لاش کنویں میں تیر رہی ہے۔ ریسکیو کنٹرول نے فوری امدادی ٹیمز کو روانہ کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تیرتی ہوئی لاش کو کنویں سے نکال کر متعلقہ پولیس اسٹیشن صدر فیصل آباد کے حوالہ کر دیا۔ ایکسپریس وے پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے 40سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت بھاگ گیا۔ جبکہ دوسرے حادثہ چک جھمرہ کے علاقہ 188 رب کے قریب پیش آیا جہاں پر 50سالہ خاتون زہرہ بی بی پیدل سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔تیز رفتار بس الٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد جھمرہ روڈ پر کچا پھاٹک ڈرائی پورٹ کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم میں ایک تیز رفتار مسافر بس الٹنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ کنٹرول روم نے فوری طور پر امدادی ٹیموں کو موقع پر روانہ کروایا انسیڈنٹ کمانڈر نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ صورتحال نارمل ہے اور چیمہ بس سروس کی بس سانگلہ سے فیصل آباد جا رہی تھی جو جھمرہ روڈ پر ڈرائی پورٹ کچا پھاٹک کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے گہرائی میں اترنے کی وجہ سے الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں بس میں بیٹھے آٹھ مسافر شازیہ زوجہ بشیر، حسن رضا ولد عبدالرشید، زاہرہ بی بی، زوجہ بشیر احمد عمران ولد نعمت علی، لائبہ دختر امجد، شہباز ولد بشیر،ایمان دختر زاہداور فضیلت بی بی زوجہ ایم عمران زخمی ہوگئے۔ شدید زخمی ہونے پر شہباز، ایمان اور فضیلت بی بی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد شفٹ کیا گیا جبکہ باقی پانچ زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دی گئی۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایف ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف کارروائی،20 دکانداروں کے خلاف چالان جاری
فیصل آباد میں مختلف واقعات اورحادثات میں 2 افراد قتل اور 3 افراد جاں بحق
ویٹرنری ماہرین مویشیوں کی صحت کےلئے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ڈائریکٹر لائیو ..
محتسب پنجاب کے احکامات پر 42سائلین کو زیر التواواجبات ادا کر دیئے گئے
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کمشنر فیصل آباد کاروٹی زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری
کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت
ڈینگی لارواکی افزائش کی روک تھام کیلئے مائیکرو پلان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،محمد آصف ..
جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..
محکمہ زراعت کی دھان کے کاشتکاروں کوشیڈول کے مطابق منظور شدہ اقسام کی کاشت کی سفارش
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان