فاروق آباد ،ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، ٹرک ڈرائیور گرفتار

ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا ، متوفی شوکت گجر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سجادحیدر گجر کے چچازاد تھا

جمعہ 28 اپریل 2017 16:57

فاروق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) فاروق آباد لاہور روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاروق آباد لاہور روڈ پر چونگی نمبر تین کے قریب ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا، ٹرک نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار شوکت گجر کوکچل ڈالا جو موقع پر ہی جابحق ہو گئے۔ متوفی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سجادحیدر گجر کے چچازاد اور سابق پرنسپل(ایس ایس ایس) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فاروق آباد ضیاللہ گجر کے ماموں زاد تھے۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں