شیخوپورہ،قتل کے ملزم کی تھانہ شرقپور کی حوالات میں مبینہ خودکشی

جمعرات 5 مئی 2022 11:15

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2022ء) شیخوپورہ کے تھانے شرقپور کی حوالات میں قتل کے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم افضل نے باتھ روم میں پھندہ لگا کر خود کشی کی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم جلال پور کے زمیندار کی15سالہ لڑکے حسنین کے قتل میں ملوث تھا جس نے 4دن قبل حسنین کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم افضل کی لاش پوسمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ اطلاع پر ڈی پی او شیخوپورہ بھی ہسپتال پہنچ گئے جبکہ انہوں نے ملزم کے ورثا ء کو بھی بلالیا۔ڈی پی او نے کہا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں